پنجاب میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی پر18 ہزار پولیس اہلکار تعینات

لاہور: پنجاب پولیس نےنیوائیرپرگرجاگھروں کی سیکیورٹی کیلئے پلان تشکیل دے دیا۔گرجا گھروں کی سیکیورٹی پراٹھارہ ہزارسے زائد افسران واہلکارتعینات ہوں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق نیوائیرپرپنجاب بھرکےگرجاگھروں کی سیکیورٹی کیلئے پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ۔پلان کے تحت گرجا گھروں کی سیکیورٹی پر18ہزارسےزائدافسران واہلکارتعینات ہوں گے۔ سیکیورٹی کیلئےمیٹل ڈٹیکٹرزاورسی سی ٹی وی کیمرےاستعمال ہوں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ حساس مقامات پرپٹرولنگ فورسزکی ٹیموں کےاوقات کارکوبڑھایاگیاہے۔لاہور میں 219پروگراموں کی سیکیورٹی پر5ہزارسےزائدافسران واہلکارمامورہوں گے۔گوجرانوالہ3156،شیخوپورہ1955 جبکہ راولپنڈی میں 1478افسران واہلکارفرائض سر انجام دیں گے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق سرگودھامیں1149،فیصل آباد میں1711،ساہیوال میں 1989افسران وا ہلکارڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔سپروائزری افسران خودحساس مقامات پرسیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More