مقبوضہ کشمیر: مزید 4 کشمیری شہید

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت کا سلسلہ نہ رک سکا۔ پونچھ سیکٹر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید 4 کشمیریوں شہید کر دیا۔

قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں چاروں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔ شہادتوں کے بعد وادی میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔ چند دن قبل بھارتی فورسز نے ایک ہی دن میں 5 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔ پانچوں کشمیریوں کو ضلع شوپیاں میں اپریشن کے دروان نشانہ بنایا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More