مخالفت کے باوجود شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے عالمی مخالفت کے باوجود مزید 2 کروز میزائلوں کا تجربہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے سے 2 کروز میزائل سمندر میں فائر کیے۔ رواں سال 8 جون کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔

شمالی کوریا نے 8 جون کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 8 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا اور شمالی کوریا کو میزائل تجربات پر عالمی برادری کی شدید مخالفت اور پابندیوں کا سامنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More