بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،5 افراد جاں بحق

کوئٹہ: قلعہ عبداللہ میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قلعہ عبداللہ غزہ بند کے علاقے میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More