کورونا مزید 5 افراد کی جان لے گیا

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید5 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 526 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید5مریض انتقال کر گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 312 ٹیسٹ کیے گئے۔کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 72فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 156 کی حالت تشویش ناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More