وزیراعظم کی بیرون ملک نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے سفارشات پر دی گئی ہے۔‏فیصل نیاز ترمذی متحدہ عرب امارات کے لیے سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔

‏فیصل نیاز ترمذی متحدہ عرب امارات ، رضا بشیر تارڑ جاپان،‏عاصم افتخار احمد ،عائشہ فاروقی آئرلینڈ،‏علی جاوید اٹلی کے سفیر ،‏آصف میمن ہنگری،‏جنید یوسف کو ترکی ،آفتاب حسن خان کی ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقہ تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

آفتاب خان اس وقت بھارت میں پاکستانی ناظم الامور ہیں۔ ‏سلمان شریف اب دہلی میں ناظم الامور کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ‏عامر آفتاب قریشی کو یونان میں نئے سفیر کو تعینات کیا گیا ہے۔ فواد شیر جدہ میں او آئی سی میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More