پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

اسلام آباد: پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقارکا متحدہ عرب امارات کا دورہ، دبئی بندرگاہ پہنچنے پر یو اے ای کی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی میزبان حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کےسلسلے میں پی این ایس ذوالفقار پرپرچم کشائی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا، یو اے ای کےدورے کے اختتام پر دونوں ملکوں کی افواج نے بحری مشق میں حصہ لیا

۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ اس دورے اور بحری مشق میں شرکت سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More