میچ فکسنگ کےخلاف لڑ رہاہوں، میچ نہ دیکھ سکا: وزیراعظم کی قومی ٹیم کومبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کےخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا کرانے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم نے بہترین کھیل پیش کیا اور بہترین فائٹ بیک کیا۔ رضوان اورشفیق کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جس طرح انہوں نے مقابلہ کیا۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہ میچ دیکھ نہیں سکا۔ میں میچ فکسنگ کے خلاف ایک اورمحاذ پرلڑرہا ہوں۔ جہاں میرے کھلاڑیوں کوبھاری رقم کے ذریعے لالچ دی جارہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More