خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 11 افراد انتقال کرگئے

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیارہ افراد انتقال کر گئے۔ خیبر پختونخواہ میں کورانا سے انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد چھ ہزارایک سو سڑسٹھ ہو گئی۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 11 افراد انتقال کرگئے۔ صوبے میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد دو لاکھ13ہزار21ہو گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 8افراد انتقال کرگئے۔

صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9ہزار904کورونا کے نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ رپورٹ کے خیبرپختونخوا میں 1393کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1لاکھ 94ہزار978 ہوگئی ہے جبکہ 11ہزار876متاثرہ مریض صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More