پی ایس ایل سیزن 7: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہونگے

لاہور: پی ایس ایل سیون دوسرے راؤنڈ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، قذافی سٹیڈیم لاہور میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

لاہور میں پی ایس ایل سیون کے میلے نے کرکٹ دیوانوں کا جوش بڑھا دیا، ایونٹ کا 24 واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول ہے، شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈٰیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ بڑےمقابلے سے قبل دونوں ٹیمیں اہم کھلاڑیوں سے محروم ہو گئیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور نوجوان فاسٹ بولر ذیشان ضمیر انجری کے باعث کے آج ان ایکشن نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب پشار زلمی کے فاسٹ بولر ثاقب محمود بھی پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک چار چار میچ جیت چکی ہیں۔ بہتر رن ریٹ کے باعث یونائیٹڈ کی تیسری اور زلمی کی چوتھی پوزیشن ہے،اہم مقابلے میں جیتنے والی ٹیم کے لیے پلے آف تک رسائی آسان ہوجائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More