مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پولیو کے خاتمے اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ بل گیٹس نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں ان کی چیئرمین این سی اوسی اسد عمراور فیصل سلطان سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران بل گیٹس نے وفد کے ہمراہ این سی اوسی کے اجلاس میں شرکت کی جس میں ان کو این سی او سی کی جانب سے کورونا وباء سےمتعلق اقدامات پربریفنگ دی گئی بل گیٹس نے این سی اوسی کے مختلف اقدامات پرگہری دلچسپی کا اظہار کیا اور انسداد کورونا کے خلاف اقدامات کو بھی سراہا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ بل گیٹس اور وفد کو ملک میں مختلف اقسام کی بیماریوں کے پھیلاؤ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اس دوران بل گیٹس نے کویڈ 19 بالخصوص ویکسینیشن مہم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بل گیٹس نے اسد عمر نے کامیابی کا سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More