اومی کرون نے پنجاب میں خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی: پنجاب میں اومی کرون نے خطرے کی گھنٹی بجادی، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں اومی کرون کے 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے مجبوری طور پر ایک ہزار ایک سو اکتیس ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے پنجاب والوں کو خوف میں مبتلا کر دیا، 24 گھنٹوں کے دوران اومی کرون کے مزید 49 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 37 افراد کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ اومی کرون کے کیسز کی کل تعداد 511ہوگئی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 1,131 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 453,493 ہو چکی جبکہ مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔

گزشتہ روز لاہورسے کورونا کے 853 رپورٹ ہونے پر مثبت کیسز کی شرح 13.0 تک جا پہنچی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More