اسلام آباد میں اومی کرون کے وار، پانچ اسکول سیل کردیے گئے

اسلام آباد: وفاقی دار الحکومت کے اسکولز میں کورونا کیسز تیزی سے سامنے آنے لگے۔ وفاق کے پانچ اسکولوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے باعث آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو، جی سکس ون، پوسٹ گریجویٹ ایف سیون فور، جی ٹین فوراورآئی ایم ایس جی شکریال کا اسکول سیل کیا گیا ہے۔

تمام اسکول میں تین یا تین سے زائد کیسز آنے پر بند کیا گیا ہے۔ اسوقت اسلام آباد کے مجموعی طور پر سات اسکول سیل کیے جاچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More