رانا شمیم کیس: کردار کشی روکنے اور چار وزرا کی نااہلی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور چار وزرا کی نااہلی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کی کردار کشی روکنے اور چار وزرا کی نااہلی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔

سابق چیف جج کی بہو انعم کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے احمد حسن رانا عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار یا جائے۔ پی ٹی آئی کے چار وفاقی وزرا عوام سے معافی مانگ لیں جس نے جو بھی کہنا ہے قانون کے مطابق کہے۔ کسی کی تضحیک نہ کی جائے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اپیل کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More