جدید قوم پرست سیاست کے بانی سائیں جی ایم سید کی 118ویں سالگرہ

جامشورو: جدید قوم پرست سیاست کے بانی سائیں جی ایم سید کی ایک سو اٹھارہویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی و دیگر جئے سندھ کے مختلف گروپوں و دیگر قومپرست جماعتوں کی جانب سے تقريبات کا سلسلہ جاری ہے۔

جامشورو کے شہر سن میں سائیں جی ایم سید کے امن اور محبت کے پیغام کی تشریح کیلئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے سن میں رات سے تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ کی قیادت میں سائین جی ایم سید کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا۔ اس موقع پر مشہور صوفی، لوک اور جدید فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ مختلف تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More