این سی او سی کا اجلاس، آئندہ 48 گھنٹے میں نئی پابندیوں کا فیصلہ ہوگا

اسلام آباد: کورونا کے بڑھتے وار، آئندہ 48 گھنٹے میں نئی پابندیوں کا فیصلہ ہوگا، تعلیمی اداروں کی صورتحال سے متعلق این سی اوسی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا، جس میں مثبت شرح کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا کے پھیلائو،عوامی اجتماعات، شادی ہالز کے حوالے سے این پی آئیز کا جائزہ اورویکسینیشن کےلیے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

کورونا کے بڑھتے وار کے پیش نظر اجلاس میں نئی پابندیوں کا فارمولہ بھی پیش کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ 48 گھنٹوں میں کیا جائے گا، این پی آئیز کے نفاذ سے پہلے تمام صوبوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مختلف تعلیمی اداروں کے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا، این سی او سی نے قرار دیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More