لاہور میں دھند اور اسموگ کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

لاہور: شہر اور گردونواح میں دھند اور اسموگ کے باعث فلائٹ آپریش بری طرح سے متاثر ہو گیا۔ لاہور ایئرپورٹ پروازوں کیلئے 14 گھنٹوں سے بندہے۔

لاہورایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث حدنگاہ 50 میٹر رہ گئی۔ لاہور ایئرپورٹ کو دھند کے باعث رات 8 بجے بند کیا گیا تھا ۔دھند کے باعث لاہور سے جانیوالی اور آنیوالی 5 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 17 کے اوقات کارتبدیل کیے گئے۔ لاہور سے گلگت جانےوالی پرواز پی کے609 اور گلگت سے آنےو الی پرواز پی کے 610 کو منسوخ کردیاگیا۔

شارجہ سے آنیوالی پرواز پی کے 186 اورکراچی جانے والی پرواز پی کے 303 کو بھی منسوخ کردیاگیا۔ شارجہ جانیوالی پرواز پی اے 412 ،ابوظہبی جانیوالی پرواز پی اے 430 کی روانگی میں تاخیر کردی گئی ۔ قطرایئر لائنز پرواز کیو آر 621 ،ٹورنٹو اور استنبول اور لندن جانیوالی پروازوں کو بھی ری شیڈول کیا گیا ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق ایئرلائنز انتظامیہ نے فلائٹس کی منسوخی اور تاخیر سے متعلق مسافروں کو پیشگی اطلاع کردی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More