وزیر اعظم عمران خان نے جگلوٹ اسکردو روڈ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جگلوٹ اسکردو روڈ کا افتتاح کر دیا، سڑک کی لمبائی 167 کلو میٹر ہے ۔

ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) کے مطابق جگلوٹ اسکردو روڈ پاکستان کی اہم سٹریٹجک روڈ ہے، یہ سڑک بلتستان کو جگلوٹ کے مقام پر شاہراہ قراقرم سے منسلک کرتی ہے، اسکردو روڈ کے ٹھیکہ کی لاگت 31 ارب روپے ہے جبکہ سڑک پر 21 پل، 289 باکس کلورٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔

این ایچ اے کے مطابق سڑک پر ہموار علاقہ میں رفتار کی حد 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ پہاڑی علاقہ میں حد رفتار 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More