دسمبر کے آخری اور جنوری کے پہلے ہفتے میں چھٹیاں ہوں گی،شفقت محمود

اسلام آباد: وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ دسمبر کے آخری اور جنوری کے پہلے ہفتے میں چھٹیاں ہوں گی، اس کا فیصلہ کل یا پرسوں آ جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ این سی او سی چاہتا ہے اسکول کھلے رہیں تاکہ ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہو سکے جب کہ ہم نے سلیبس کورکرنے کے لیے سوچا تھا رواں سال چھٹیاں کم کریں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ طلباایکویلنس کے لیے دفاتر کے چکر کاٹتے رہیں، ڈگریوں کی ایکویلنس کرانے کا سارا عمل ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، کیوآرکوڈ سے طلبا تعلیمی اداروں کو مدد ملے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More