پی پی 206 خانیوال میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

خانیوال : خانیوال میں پی پی 206 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے ، حلقے میں 183 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔

خانیوال کے حلقہ پی پی 206 میں مجموعی طور پر دو لاکھ 30 ہزار 698 افراد رائے دہی کا حق رکھتے ہیں ، بد نظمی سے بچنے اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ہر پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی سکیورٹی کا فرئضہ انجام دے رہیں۔

پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کیساتھ رینجرز کی تعیناتی الیکشن کمیشن کی درخواست پر کی گئی ہے ، الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی قسم کی کشیدگی سے بچنے کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کی گئیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More