انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مہلت ختم

اسلام آباد : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مہلت ختم ہوگئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےریکارڈ ٹیکس گوشوارے وصول کرلیے۔

ایف بی آر نے 15اکتوبر تک 26لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصو ل کیے ۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق گوشواروں کےساتھ اداشدہ ٹیکس 48اعشاریہ 6ارب روپےاکھٹا ہوا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گوشواروں کےساتھ اداشدہ ٹیکس میں 64فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال اداشدہ ٹیکس 9اعشاریہ 8ارب روپے رہا تھا۔

گزشتہ سال 15اکتوبر 2020تک صرف 5لاکھ گوشوارےوصول ہوئےتھا۔ ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ایف بی آر دفاتر رات 12 بجے اور نیشنل بینک کی شاخیں گزشتہ رات 8 بجے تک کھلی رہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More