پی ڈی ایم کو مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ کی کال دینی چاہیے

لاہور: رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو رد کردیا۔

لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت ہرروز مہنگائی میں اضافے کاباعث بن رہی ہے ۔عوام پر مہنگائی کی صورت میں بم گرایا گیا ہے ۔وزارت نےجوتجویزبھیجی اس سےدگنااضافہ کردیاگیا۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات بجلی،صبح پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلےکبھی اتنااضافہ نہیں کیاگیا۔ساراظلم آئی ایم ایف کے کہنے پرکیا جارہا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، وزیراعظم خود کشی نہیں کرسکتے تو خودکشی کی کوشش ہی کرلیں۔ جن حالات میں ملک کو دھکیل دیا گیا ہے یہ اب ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ہے، اب قومی قیادت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ایک چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے۔

انہوں نے پی ڈی ایم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لانگ مارچ کی کال دینی چاہیے۔ سیلکٹڈ ٹولے کو نکال باہر کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نےعوام کاجیناناممکن بنادیا ہے۔ حکومت کوبرداشت کرنالوگوں کےبس میں نہیں رہا۔ عوام کوسڑکوں پرآکرآوازبلندکرنی چاہیے۔ جب تک نا اہل سلیکٹڈ ٹولہ موجود ہے عوام پر ظلم ہوتا رہے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More