عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

سعودی عرب ایک بار پھر موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل فراہم کرے گا ۔ برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔ اکتوبر 2018 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے بعد 82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے باعث خام تیل کی طلب میں اضافے کی وجہ سے تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے بھی خدشات ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More