ملکی ماحول ٹھیک ہے، ساری چیزیں طے ہو چکی ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد :وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی ماحول ٹھیک ہے،ساری چیزیں طے ہو چکی ہیں ،بعض لوگ حساس اداروں کومتنازع بنارہے ہیں۔

اسلام آباد میں عید میلاد النبی کی مناسبت سے شجر کاری مہم کے افتتاح کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی حکمران نہیں چاہتا کہ مہنگائی ہو، عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوا،دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا،ڈی چو ک پر 12 ربیع الاول کو جشن عید میلادالنبی منایا جائے گا،وزیراعظم کنونشن سینٹرمیں محفل میلاد سے خطاب کریں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ہم افغانستان میں استحکام کیلئے کوششیں کررہے ہیں کیونکہ افغانستان میں امن خطے کے امن سے مشروط ہے ،دنیا افغانیوں کی مدد کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More