وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا انسداد ڈینگی کیلئے بھرپور مہم چلانے کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کیلئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دے دیا۔کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے راولپنڈی کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں ترقیاتی سکیموں اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے راولپنڈی کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو مری میں جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے مری کے مسائل حل کرنے اور انفرسٹرکچر بہتر کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ پنجاب حکومت نے تمام محکموں کو انسداد ڈینگی کیلئے الرٹ کر دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More