حلیم عادل شیخ کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر انوکھی منطق

کراچی: حکومت وقت کے جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے انوکھا جواب دے دیا ۔ کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں کنوئوں سے پیٹرول نہیں ملتا ، پوری دنیا میں پیٹرول 100فیصد بڑھا ہے ۔

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کی انوکھی منطق دے دی ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیٹرول کی قیمت دنیا بھر میں بڑھی ہے ، پاکستان میں پھر بھی کم بڑھائی گئی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا پی پی کی سندھ میں پولیس گردی پر قائم ہے ، آئی جی سندھ کی حیثیت ایک حوالدار سے سے زیادہ کچھ نہیں ،سندھ حکومت کو اختیار ہوتا تو فرخ بشیر کو آئی جی لگا دیتے۔انکا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے سندھ پولیس کو اپنا غلام بنایا ہوا ہے ، آئی جی اپنی وردی کا خیال کرتے تو ان کی غلامی نہ کرتے۔

واضح رہے حلیم عادل شیخ نے سیاسی طور پر بنائے گئے دو دہشتگردی کے کیس میں وفاقی حکومت کو کیس کی تفتیش کیلئے جی آئی ٹی بنانے کی درخواست دی تھی،جی آئی ٹی کا فیصلہ آنے کا بعد عدالت کیس کا فیصلہ کرے گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More