کراچی: رینجرز کی ایوب گوٹھ گڈاپ میں کارروائی، دو ملزمان گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز اورپولیس نے ایوب گوٹھ گڈاپ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہر قائد کے علاقے ایوب گوٹھ گڈاپ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے نام عطا اللہ عرف خان اور سمیر ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے 11 اگست کو سعید آباد میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی تھی ، واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزمان کے چہرے واضح تھے۔

گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ رینجر ز نے ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More