شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو کیوں گرفتار کیا؟، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کی طلبی

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کے ڈرائیور کے گھر چھاپہ اور اہلیہ سمیت دیگر کی گرفتاری پر نوٹس لے لیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے کل اجلاس طلب لیا،چیئرمین کمیٹی ولید اقبال جلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں سیکریٹری انسانی حقوق، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کو طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ان کے ڈرائیور کے گھر چھاپہ مارا اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا تھا، بعد میں عدالت نے انہیں رہا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More