مریم نواز پیٹرول مہنگا کرنے پر ناراض ہوگئیں

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز پیٹرول مہنگا کرنے پر ناراض ہوگئیں۔

نائب صدر نوازلیگ کا کہنا ہے کہ میں  عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں  کہا ہے  کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ نواز شریف نے کہا اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More