کورونا کیسز میں تیزی، 10 مریض جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز میں تیزی آ گئی اور 10 مریض انتقال کر گئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 737 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 3.28 فیصد ہو گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 451 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا سے متاثرہ 189 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More