امریکی صدر کے طبی مشیر ڈاکٹرفائوچی کورونا میں مبتلا

واشنگٹن: امریکی صدر کے طبی مشیر ڈاکٹر فائوچی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر فائرچی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ڈاکٹرفائوچی نے کورونا کےخلاف جنگ میں صف اول میں کلیدی کردار ادا کیا۔وہ امریکی سائنسدان اورماہرامراض متعدد ہیں۔ ڈاکٹر انتھونی فائوچی کے مطابق بدھ 15جون کو ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ڈاکٹر فاؤچی جن کی عمر81سال ہے۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی معمولی علامات ہیں۔خود کوبہتر محسوس کررہا ہوں۔ کورونا کی علامات کے دوران ڈاکٹر فائوچی گھر سے کام کریں گے اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More