اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج عمران خان کا خطاب اور مریم نواز کی پیشی

اسلام آباد: ہائی کورٹ میں آج ایک طرف عمران خان بار ایسوسی ایشن کے خصوصی مہمان ہوں گے تو دوسری طرف مریم نواز ایون فیلڈ ریفرس میں اپنے پیشی کے لیے پہنچیں گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ بار سے خطاب کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خطاب دن گیارہ بجے شروع ہو گا۔ تو دوسری جانب ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں میں مریم نواز بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوں گی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے، مریم نواز نے سات سال قید اور کیپٹن صفدر نے ایک سال کی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل عدالت پیشی تک داخل دفتر کر دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More