ملک ترقیاتی منصوبوں میں مزید تعطل کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں پر پیش رفت پر جائزہ اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں پر پیشرفت جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کو جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں قراقرم ہائی وے، بابوسر ٹنل اور خضدار کچلاک روڈ پر بھی کام جلد شروع کرنے کی ہدایات کی۔

اجلاس میں پروکیورمنٹ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ 4سالوں میں ترقی کا سفر مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں روکا گیا، ملک ترقیاتی منصوبوں میں مزید تعطل کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More