نیٹ فلکس کا اسکوئڈ گیم دی چیلنج ریئلٹی شو پیش کرنے کا اعلان

کیلفورنیا: نیٹ فلکس نے مشہورِ زمانہ کورین سیریز اسکوئڈ گیم کا ریئلٹی شو پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے رپورٹ مطابق کورین سیریز اسکوئڈ گیم اب صرف اسکرین پر دیکھا ہی نہیں بلکہ براہِ راست کھیلا بھی جائے گا، نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ’اسکوئڈ گیم دی چیلنج کے نام سے اب تک کا سب سے بڑا ریئلٹی مقابلہ پیش کیا جائے گا۔

نیٹ فلکس کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ اس مقابلے میں جیتنے والے کھلاڑی کے کو4.56 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا اور اس ریئلٹی شو میں بھی سیریز کی طرح کھلاڑیو ں کو موت کا خطرہ مول لیتے ہوئے دکھایا جائے گا۔ اس مقابلے میں سیریز کے برعکس، 456 کھلاڑیوں کے مقابلے میں جو بدقسمت کھلاڑی ہارے گا وہ گیم سے بغیر کوئی رقم وصول کیے آؤٹ ہوجائے گا۔

اسٹریمنگ سروس کا کہنا ہے کہ 10 اقساط پر مبنی اس ریئلٹی مقابلے میں اصل سیریز سے متاثر گیمز کے ساتھ ساتھ کچھ نئی چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں گی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا یہ ریئلٹی شو برطانیہ میں فلمایا جائے گا جس میں دنیا بھر سے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسکوئڈ گیم معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز ہے جس کے دنیا بھر میں خوب چرچے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More