وزیراعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دے دی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کو عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو عمران خان کو ہر حوالے سے بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم کی چیئرمین پی ٹی آئی کو چیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے اور صوبائی حکومتوں کو بھی عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More