وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبوں کو گندم کی خریداری کے اہداف پورے نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آٹے کی فراہمی میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔ برآمد ی گندم کی صوبوں میں شفاف تقسیم کے لیے فوری کمیٹی قائم کی جائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر خیبرپختونخوا حکومت کو بھی آٹے کی فراہمی کیلئے مکمل تعاون یقینی بنائے گی، عوام کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More