کورونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد 100 سے بھی کم ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کرونا وائرس کیسز کی تعداد 100 سے بھی کم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 363 ہے۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 151 ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 90 ہزار 947 ہوچکی ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 25 ہزار 363 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 78 لاکھ 80 ہزار 235 کووڈ 19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.30 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 211 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More