شفاف الیکشن کرانے کی کوشش کروں گا، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن کرانے کی کوشش کروں گا۔کوئی سمجھتاہےماحول خراب کرے گا تو پریشرلوں گا نہیں پریشردوں گا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ شفاف الیکشن کرانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماحول خراب کرنے والوں سے نمٹا جائے گا۔آج ہی انتخابات ہونگےاور آج ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ ہر کسی کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی، بعد کی کارروائی پارٹی چیف کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عدالت کافیصلہ ہےوزیراعلیٰ کاانتخاب شفاف ہوناچاہیے۔تمام دوستوں سےتعاون کی اپیل ہے۔کوئی سمجھتاہےماحول خراب کرے گا تو پریشرلوں گانہیں پریشردوں گا۔ انکا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آئی جی سےملاقات ہوئی،سیکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More