ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کو خط

لاہور: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ایوان کے اندر سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہائیکورٹ کےحکم پراجلاس کی صدارت کی تھی لیکن حکومتی ارکان نےتشددکیا، قانون کےمطابق ہائیکورٹ کےحکم پرعملدرآمدہوگا،آج کےاجلاس کےانعقادکویقینی بنایاجائے، اجلاس کےدوران سول کپڑوں میں پولیس نفری تعینات کی جائے۔

ڈپٹی سپیکر نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط میں کہا کہ پی ٹی آئی ارکان عمربٹ، واثق عباسی، ندیم قریشی اور شجاع نواز نے تشدد کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More