ڈپٹی کمشنراسلام آباد تبدیل ،حمزہ شفقات کی جگہ عرفان نواز تعینات

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کو تبدیل کردیا گیا۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ حمزہ شفقات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ حمزہ شفقات نے اپنے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کےلیے کام کرنا میرے لیے باعث فخر رہا۔

حمزہ شفقات کی جگہ عرفان نواز کو اسلام آباد کا نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عرفان نواز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More