وقت ثابت کرےگا ڈپٹی اسپیکر ایماندار ہیں یا نہیں، پرویز الہیٰ

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر جہاں سے ہدایات لے رہے ہیں ہمیں پتہ ہے ۔وقت ثابت کرےگاڈپٹی اسپیکرایماندارہیں یانہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر جہاں سے ہدایات لے رہے ہیں ہمیں پتہ ہے ۔وقت ثابت کرےگاڈپٹی اسپیکرایماندارہیں یانہیں۔ پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کوشش کریں گےکہ وزیراعلیٰ کاانتخاب شفاف ہو۔کس کی نیت خراب ہےوہ آج نظرآجائےگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج ہونے والے انتخابات کی شفافیت تو مشکوک ہے۔دعا کریں سب ٹھیک رہے۔حالات اورواقعات نیک نیتی والےنہیں ہیں۔آج ہنگامہ آرائی روکناڈپٹی اسپیکرکی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے نمبر پورے ہیں، اتنے دنوں سے کوشش کر رہے ہیں۔آج کے دن میں اسپیکر نہیں امیدوار ہوں۔آج پتہ چلے گا کہ کون کسٹوڈین ہے اور اسکا کنڈکٹ کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More