پی ٹی آئی کے 50 فیصد مستعفی اراکین واپس آجائیں گے

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 50 فیصد مستعفی اراکین واپس آجائیں گے۔

پی پی رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں پر افسوس ہے انہیں پارلیمنٹ میں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ استعفے منظور نہیں ہونگے کیونکہ درخواستیں ہاتھ سے نہیں لکھی گئی ہیں، ہم پی ٹی آئی اراکین کو واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے تین سال ہم نے انتہائی کٹھن گزارے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More