ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسکول وین دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں طلبا سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ گوجرہ ٹوبہ روڈپر پیش آیا جہاں سکول وین سڑک کنارے کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی، ریسکیو اہلکاروں نے ز خمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
حادثہ کی وجہ شدید دھند بنی جس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔