آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے، آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہی، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی جبکہ حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا لہذا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات 3 سے 4 روپے فی لٹر تک سستی ہو سکتی ہے، قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عوام کو کتنا ریلیف ملے گا، دارو مدار لیوی، سیلزٹیکس ایڈجسٹمنٹ پر ہوگا، لیوی اور سیلز ٹیکس میں کم اضافے سے عوام کو 3 سے 4 روپے فی لیٹر ریلیف مل سکتا ہے۔

کمی کے مطابق لیوی اور سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ سے قیمتیں برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے 31 دسمبر کے لیے ہو گا، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 40 پیسے فی لٹر تک کمی کی ورکنگ بنتی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 24 پیسے فی لٹر تک کمی کی ورکنگ بنتی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر حکومت نے لیوی میں ہر ماہ 4 روپے اضافہ کرنا ہے، یہ اضافہ پیٹرول، ڈیزل پر لیوی 30 روپے فی لٹر تک پہنچنے تک کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More