مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک کشمیری کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع پلواما میں ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا ہے۔ کے ایم ایس کے مطابق کشمیری نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

قابض انتظامیہ نے ضلع پلواما کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے ہیں اور علاقے میں ظالم فوج کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ ضلع پلواما میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More