بھارتی ایئر فورس ہیلی کاپٹر حادثہ: زخمی کیپٹن ورون سنگھ بھی ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ائیر فورس کے ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے کیپٹن ورون سنگھ بھی چل بسے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں 8 دسمبر کو فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئےتھے۔

ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے، حادثے میں 13 افراد کی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ گروپ کیپٹن ورن سنگھ ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ہیلی کاپٹر میں سابق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف پبن راوت، ان کی اہلیہ اور سینیئر افسران سوار تھے۔

جنرل بپن راوت ڈیفنس سروسز آف کالج کے دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More