جنید صفدر کی بارات کی تصاویر وائرل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ بارات کے تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دلہا دلہن تو توجہ کا مرکز بنے ہی لیکن دلہے کی والدہ مریم نواز کو سوشل میڈیا صارفین خاص طور پر سراہا۔ بارات پر دلہا نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی اور دلہن نے گولڈن رنگ کا لہنگا پہنا تھا۔ جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے بھی اپنی شادی تصویر شیئر کی ہے۔

بارات پر مریم نواز سبز رنگ کے لہنگے میں خوب سجی سنوریں نظر آئیں۔ ان کی بیٹے جنید صفدر اور شوہر کے تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا ہے۔ بارات سے مریم نواز کی ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں مریم نواز اپنی نئی نویلی بہو کا ہاتھ نہایت پیار سے چوم رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین جنید صفدر عائشہ سیف کی جوڑی کا موازنہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے بھی کرتے رہے۔ مریم نواز نے اپنہ شادی پر سرخ رنگ جبکہ عائشہ سیف نے گولڈن رنگ کا لہنگا پہنا۔ دوسری جانب جنید صفدر اورکیپٹن صفدر نے اپنی شادی پر ہوبہو ایک جیسی شیروانی زیب تن کی۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More