تباہی سرکار کون سی دنیا سے خود کا موازنہ کر رہی ہے؟

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مہنگائی میں اضافے کی پیشن گوئی کو خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔ کہتی ہیں تباہی سرکار کون سی دنیا سے خود کا موازنہ کر رہی ہے۔

ایک ٹویٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تباہی سرکار مہنگائی کے لیے “عالمی قیمتوں” کو ذمہ دار ٹھہراتی رہتی ہے،علاقائی افراطِ زر کے اعداد و شمار ایک مختلف کہانی سناتے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ ‏روپے کی قدر میں روزانہ رکارڈ کمی سے معاشی بدحالی میں اضافہ ہو رہا ہے، پچھلے تین سالوں روپے کی قدر میں پچپن روپے کمی ہوئی، صرف رواں مالی سال ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بیس روپے گری ہے، ہر معاشی شعبہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے،تمام اقتصادی اشارے تنزلی کا شکار ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More