اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم کی اہم بیٹھک

اسلام آباد: اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے پی ٹی آئی قیادت ایکٹو، وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کی اہم بیٹھک سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی سینئر رہنما شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے سے متعلق مشاورت ہوگی۔

اپوزیشن کے ساتھ رابطوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ انتخابی اصلاحات اور دیگر قانونی بلوں کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کا اہم اجلاس بھی آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمانوں کو مہنگائی سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ترجمانوں کو آئندہ کی حکمت عملی بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More