حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہرماہ کی 14 اور آخری تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری وزیراعظم آفس بھیجی جاتی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیا جاتاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More